Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آنر بورڈز نصب کیا ہے جس میں ان تمام کھلاڑیوں کے نام درج ہیں جنہوں نے اس اسٹیڈیم میں بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی ہو یا بولنگ کرت ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔ آنر بورڈ پر سابق کپتانوں وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کے نام بھی درج ہیں۔
وسیم اکرم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے زمبابوے کے خلاف حاصل کی گئیں پانچ وکٹیں آج بھی یاد ہیں اور میں نے پہلی وکٹ گرانٹ فلاور کی حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسی دن یا اس سے ایک دن پہلے گرانٹ فلاور کی سالگرہ تھی، میں نے ان کو آگے گیند کی اور وہ آسان گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ آنر بورڈ لگانے کا فیصلہ بہت اچھا ہے اس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پہلا ٹسٹ میچ کھیلتے ہوئے میں نے آسٹریلیا کے خلاف 52 رنز دے کر پانچ شکار کیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 50 سے 60 ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد میرا ٹیسٹ ڈیبیو ہوا تھا۔