Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں تمام ٹیموں کو 21 کے بجائے صرف 18 کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ فرنچائزز کے بجٹ میں بھی 1.1 ملین ڈالرز کی کمی کر دی گئی ہے۔ پیر کے روز پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس کراچی میں ہوا تھا جس میں پوری لیگ پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اسکواڈ میں کمی کا فیصلہ بھی اسی وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ اس مرتبہ مکمل لیگ پاکستان میں ہونے سے فرنچائزز کو اضافی کھلاڑیوں کو ساتھ رکھنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا تعین بھی جلد کر لیا جائے گا۔ ہر ٹیم کو اسکواڈ میں آٹھ کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہو گی اور ڈرافٹ نومبر کے آخر میں منعقد ہو گا۔