Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مارک کولز اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز نے عہدے سے دستبردار ہونے کی وجہ نجی مصروفیات بتائی ہیں۔ ان کو 2017 میں پاکستان ویمن ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا تھا۔‏
مارک کولز کا پی سی بی کے ساتھ معاہدہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 تک تھا لیکن انہوں نے ایک سال قبل ہی قومی ٹیم سے علیحدگی اختیار کر لی۔ مارک کولز آئندہ ہفتے اپنے ملک نیوزی لینڈ روانہ ہو جائیں گے۔
مارک کولز کا عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرنے کے بعد کہنا تھا کہ ایک طویل سوچ بچار کے بعد میں اس فیصلے پر پہنچا ہوں اور میری فیملی کو میری ضرورت ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ‏اقبال امام کو ٹیم کا عبوری ہیڈکوچ مقرر کر دیا ہے۔