Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ سال قومی ٹیم کی مزید دو بین الاقوامی سیریز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال نیدرلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
قومی ٹیم کو 2020 میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے خلاف ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 جولائی، دوسرا میچ 7 اور تیسرا میچ 9 جولائی کو ہو گا۔
آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز 12 اور 14 جولائی کو ہونگے۔ دونوں ٹیموں کے خلاف سیریز کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 29 جولائی سے ہو گا۔