Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قونی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار رواں سال آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی جانب سے کھیلتی ہوئی نظر آئیں گی۔ ندا ڈار کسی بھی انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔ ندا ڈار نے سڈنی تھنڈر کے ساتھ اپنے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ندا ڈار کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویمنز بیگ بیش لیگ میں مجھے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ معیاری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا اور میری صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی۔ رواں سال ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلیا میں ہی کھیلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لیگ میں کھیلنا ورلڈکپ کی تیاری کیلئے بھی بہتر موقع ہے، یہاں مجھے کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں مدد ملے گی۔ ندا ڈار 5 اکتوبر کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہونگی اور سڈنی تھنڈر کی ٹیم 18 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔