Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اپنی بیٹنگ پرفارمنس کو لے کر کافی تنقید کی زد میں ہیں۔ وہ مختلف بیٹنگ پوزیشنز پر کھیل رہے ہیں مگر رنز اسکور نہیں کر پا رہے۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سرفراز احمد نمبر پانچ پر بیٹنگ کرنے آئے اور انہوں نے 8 رنز اسکور کیے۔ تیسرے ون ڈے میں وہ نمبر چار پر آئے اور وہاں بھی انہوں نے 23 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا ماننا ہے کہ سرفراز احمد کو لوئر آرڈر میں بیٹنگ کرنی چاہیے۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان آخری ون ڈے میں جب سرفراز احمد بیٹنگ کرنے آئے تو وسیم اکرم نے کہا تھا کہ سرفراز مڈل آرڈر کے بیٹسمین نہیں ہیں، وہ لوئر آرڈر میں زیادہ بہتر پرفارم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو نمبر چھ یا سات پر بیٹنگ کرنی چاہیے۔