Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام رہی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک منفرد ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ پاکستان دنیا کی وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے کسی ایک ٹیم کو سب سے زیادہ ون ڈے میچوں میں شکست دی ہو۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پاکستان نے 155 میچز میں سے ریکارڈ 92 مرتبہ زیر کیا۔
پاکستان کے علاوہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جس نے 137 میچز میں سے 91 میچز میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ تیسری پوزیشن پر بھارت قابض ہے جس نے سری لنکا کو 159 مقابلوں میں سے 91 مرتبہ شکست سے دوچار کیا۔
چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر آسٹریلیا براجمان ہے جبکہ ساتویں نمبر پر ایک بار پھر گرین شرٹس ہی ہیں جنہوں نے یہ پوزیشن بھارت کو 132 میں سے 73 میچز ہرا کر حاصل کی۔