Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری سابق کرکٹر مائیکل ہولڈنگ دورہ پاکستان مکمل کر وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں دنیا کو اب منفی سوچ تبدیل کرنی چاہیے، پاکستان کے بارے میں لوگ بڑی کہانیاں سنتے ہیں اور خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور پاکستانی حکومت کو دیگر ٹیموں کو اس بارے میں قائل کرنا چاہیے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم یہاں موجود ہے اور اسے یہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے، پی سی بی اور پاکستانی حکومت کو اسے مدعہ بنانا چاہیے تاکہ کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہو سکے۔
مائیکل ہولڈنگ نے مزید کہا کہ لندن میں سات، سات دھماکے ہوئے مگر آسٹریلوی ٹیم اپنے ملک واپس نہیں گئی، مختلف ملکوں کے بارے میں مختلف تاثر اب ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں اکیلا کراچی کی سڑکوں پر گھوما، ہوٹلوں پر کھانا کھایا اور مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔