Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ون ڈے کی طرح ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی پاکستان کا سری لنکا کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی اعدادوشمار دیکھیں تو دونوں ٹیمیں 18 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹکرائیں۔ 13 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی اور سری لنکن ٹیم صرف پانچ میچز ہی جیت سکی۔
پاکستان میں دونوں ٹیمیں اب تک صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل سکی ہیں جس میں گرین شرٹس نے فتح سمیٹی۔ بیٹسمین اور بولرز کے اعدادوشمار کی بات کریں تو سری لنکا کے خلاف کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ 397 رنز شعیب ملک نے بنائے ہیں۔
بوم بوم شاہد آفریدی 331 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بولنگ میں شاہد آفریدی اور سعید اجمل 14، 14 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم 283 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور سری لنکن ٹیم 229 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔