Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکن ٹیم کے ساتھ پاکستان آنے والے کمنٹیٹر روشن ابیسنگھے بھی پاکستان کی میزبانی سے خوش ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں روشن ابیسنگھے نے کہا کہ پاکستان نے بہت اچھی میزبانی کی، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، سیکیورٹی بھی زبردست فراہم کی گئی ہے اور انہیں کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھانے بڑے لذیذ ہیں اور میں ان کا دیوانہ ہو گیا ہوں۔ روشن ابیسنگھے نے کہا کہ پاکستان کا کرکٹ کلچر زبردست ہے، میں خوش ہوں کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کی خوشیوں میں شریک ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نیچے ضرور گئی مگر اب سلیکشن پالیسی میں تسلسل اپنایا جا رہا ہے اور امید ہے کہ آنے والے وقت میں ہماری ٹیم بہتر ہو جائے گی۔
سینیئر پلیئرز کے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سینیئر پلیئرز کا ٹیم میں ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ سینیئرز کی موجودگی میں جونیئرز کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔