Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بیٹسمین کرس گیل اور ساؤتھ افریقی لیجنڈ اے بی ڈویلئیرز کے ساتھ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ "دی ہنڈرڈ" ٹورنامنٹ کی ٹیم سدرن بریو نے جوفرا آرچر کو مارکی پلئیر کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ مزید کھلاڑیوں کا فیصلہ 20 اکتوبر کو ڈرافٹ کے ذریعے ہو گا۔
جوفرا آرچر سے سوال ہوا کہ وہ اپنی ٹیم میں کس کھلاڑی کو لینا چاہیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ کرس گیل اور اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ کھیلنا بہت پسند کریں گے۔
انگلش فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ "دی ہنڈرڈ" ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں اور اس میں بہترین پرفارمنس کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ "دی ہنڈرڈ" ٹورنامنٹ کے مارکی اور آئیکون پلئیرز کا انتخاب کرلیا گیا ہے جبکہ کِٹس کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے۔