Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز اختتام کو پہنچنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں۔ بولرز کی بات کریں تو پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر چھ درجے ترقی پا کر ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ عثمان شنواری نے 43ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ بھارت کے جسپریت بمراہ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
بیٹسمینوں کی رینکنگز میں ویرات کوہلی پہلی، روہت شرما دوسری اور بابر اعظم تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ فخر زمان 16ویں اور حارث سہیل 32ویں نمبر پر موجود ہیں۔ سری لنکا کے گوناتھیلاکا کی رینکنگ میں بھی بہتری ہوئی ہے اور انہوں نے 70ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ٹیم رینکنگز میں انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، ساؤتھ افریقہ پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔