Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے کرکٹ کے نئے فارمیٹ "دی ہنڈرڈ" ٹورنامنٹ کے لیے آٹھو ٹیموں کی کِٹس کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ تمام آٹھو ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کے انتخاب کا ابتدائی عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔ ناردرن سپرچارجرز کی ٹیم میں عادل رشید، بین اسٹوکس اور ڈیوڈ ولے شامل ہیں۔
جوز بٹلر، ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن کو مانچسٹر اورجنلز جبکہ جو روٹ، ایلکس ہیلز اور ہیری گرنی کو ٹرینٹ روکٹس نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ برمنگھم فونیکس نے کرس ووکس، معین علی اور پیٹ براؤن جبکہ ویلش فائر نے ٹام بینٹن، جونی بیئرسٹو اور کولن انگرام کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
لندن اسپرٹس کی ٹیم میں روری برنز، اوئن مورگن اور ڈین لارنس کو جگہ ملی ہے جبکہ سیم کرن، ٹام کرن اور جیسن روئے اوول انوسیبلز کے اسکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جوفرا آرچر، جیمز ونس اور کرس جورڈن کو سدرن بریو نے اپنے اسکواڈ میں جگہ دی۔