Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں روہت شرما نے بطور اوپننگ بیٹسمین واپسی کرتے ہوئے 176 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بڑا دعویٰ کر ڈالا ہے۔ شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما کو پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز ملی تو وہ 700 سے 1000 رنز اسکور کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے روہت شرما کی قابلیت پر کبھی شک نہیں تھا اس لیے میں نے ایک بار ان کو اپنے نام کے ساتھ "گریٹ" لگانے کی تجویز دی تھی اور ان سے کہا تھا کہ وہ خود کو بھارت کا بہترین بیٹسمین تصور کریں۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ روہت شرما ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے اس لیے زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے کیونکہ ان میں خود اعتمادی کی کمی تھی۔ شعیب اختر نے روہت شرما کو بہادری کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ بھی دیا۔