Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تُکے لگاؤ دوستو۔ یہ پیغام دینے کے بعد شاہین آفریدی ابھی تک خاموش ہیں جبکہ ان کے مداح تجسس کا شکار ہیں کہ شاہین آفریدی کون سا بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔
ٹویٹر صارفین نے ان کے پہلے پیغام پر تُکے لگانے شروع کیے اور لوگوں کی اکثریت نے کہا کہ آپ کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے معاہدہ ہونے جا رہا ہے تو کسی نے کہا کہ آپ انگلینڈ میں ہونے والے "دی ہنڈرڈ" ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔
کئی ٹویٹر صارفین نے تو اصل خبر جانے بغیر ہی شاہین آفریدی کو مبارکباد دینا شروع کر دی ہے لیکن شاہین آفریدی کی جانب سے حتمی اعلان ہونا باقی ہے۔