Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں. سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی گیارہویں سنچری اسکور کی۔
ون ڈے کرکٹ میں ریان ٹین ڈوشاٹے اس وقت 67 کی اوسط کے ساتھ بہترین کھلاڑی ہیں۔ ویرات کوہلی 60 اور بابر اعظم 54 کی اوسط کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔
ایک ٹویٹ میں تینوں پلئیرز کی اوسط کو نمایاں کیا گیا تو ریان ٹین ڈوشاٹے نے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس فہرست میں شامل تمام پلئیرز سے معذرت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھی ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی بیٹنگ اوسط 50 سے زائد ہے اور اس وقت دنیائے کرکٹ میں صرف ان دو کھلاڑیوں کو یہ اعزاز حاصل ہے۔
#Pakistan#India#Netherlands