بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی پالیسی کے تحت کسی بھی کھلاڑی کو دنیا کی دیگر لیگز کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انگلینڈ میں ایک نیا ٹورنامنٹ دی ہنڈرڈ شروع ہو رہا ہے اور اس میں بھی بھارتی کرکٹرز ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ہربھجن سنگھ کو ایک لاکھ پاؤنڈ کی فیس کے ساتھ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ میں شامل کیا گیا تھا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہربھجن سنگھ کو ٹورنامنٹ میں شرکت کرنی ہے تو انہیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینی پڑے گی۔ یووراج سنگھ نے بھی کینیڈا میں ہونے والی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کا ڈرافٹ 20 اکتوبر کو لندن میں ہو گا۔