Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم سے کافی عرصہ دور رہنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنانے والے بیٹسمین عمر اکمل زبردست پرفارمنس کے لیے پرجوش ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا ہے کہ میری ٹیم میں واپسی سے مرحوم عبدالقادر کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی دکھا کر اپنی پرفارمنس مرحوم سسر عبدالقادر اور اپنی والدہ کے نام کروں گا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کے لیے زبردست تیاری اور بہت محنت کی ہے۔
عمر اکمل نے مزید کہا کہ زمبابوے کے بعد یہ میری دوسری ہوم سیریز ہو گی جسے یادگار بنانے کی کوشش کروں گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے معروف سابق لیگ اسپنر عبدالقادر مرحوم عمر اکمل کے سسر تھے۔ وہ حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka