Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولر رویندر جدیجا سب سے کم ٹیسٹ میچز کھیل کر 200 وکٹیں حاصل کرنے والے تیزترین لیفٹ آرم بولر بن گئے ہیں۔ رویندر جدیجا نے 44 ٹیسٹ میچز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ بھارتی اسپنر نے سابق سری لنکن لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ سے یہ اعزاز چھینا۔
رنگنا ہیراتھ نے 47 ٹیسٹ میچز کھیل کر دو سو وکٹیں مکمل کی تھیں جبکہ اس فہرست میں تیسرا نمبر آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کا ہے جنہوں نے 49 ٹیسٹ میچوں میں دو سو شکار کیے تھے۔
مچل اسٹارک نے پچاس میچز کھیل کر 200 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور وہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ رویندر جدیجا نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دو وکٹیں حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔
#South Africa in India 2019#India#South Africa#Sri Lanka