Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرک ان جف اور جوبلی انشورنس کے اشتراک سے ہونے والے پروگرام "میرے ہیرو کے ساتھ" کی دوسری قسط جاری کر دی گئی ہے جس میں نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے اپنے ہیرو وسیم اکرم کے ساتھ بیٹھ کر دلچسپ گفتگو کی۔ محمد حسنین نے وسیم اکرم کو بتایا کہ میں نے آپ کی اور وقار یونس کی ویڈیوز دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی۔
نوجوان فاسٹ بولر نے بتایا کہ امی اور ابو مجھے کرکٹ کھیلنے پر بہت ڈانٹتے تھے لیکن ایک دن ابو نے مجھے تیز بولنگ کرتے ہوئے دیکھا تو پھر انہوں نے مجھے اپنے دوست اقبال ملک کی اکیڈمی بھیجا۔ محمد حسنین نے مزید بتایا کہ شروع میں وہ کم پریکٹس کرتے تھے لیکن آہستہ آہستہ پریکٹس بڑھتی گئی۔
اس موقع پر وسیم اکرم نے بتایا کہ وہ سخت گرمی میں پریکٹس کر کے واپس آتے تھے تو تھکاوٹ کا شکار ہونے کے باوجود کرکٹ میچ دیکھتے تھے، کپتان عمران خان کا حکم ہوتا تھا کہ میچ دیکھو اور صبح میں اس سے متعلق سوال پوچھوں گا کیونکہ دیکھنے سے بھی کرکٹ میں کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
#Pakistan