گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خبر گردش کرنے لگی کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نبی انتقال کر گئے ہیں۔ یہ خبر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور محمد نبی کے مداح اس خبر کی تصدیق یا تردید کرانے کے لیے تگ و دو کرنے لگے جس کے بعد محمد نبی نے خود ٹویٹر پر اپنے انتقال کی خبر کو من گھڑت قرار دیا۔ افغان کرکٹر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ پیارے دوستو! اللہ کے کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری موت سے متعلق چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔