Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کی بولنگ پرفارمنس ہر گزرتے دن کے ساتھ گرتی جا رہی ہے۔ اس مشکل وقت میں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے شاداب خان کی بولنگ میں بہتری کے لیے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو بلا لیا ہے تا کہ وہ نوجوان لیگ اسپنر کی بولنگ میں بہتری لا سکیں۔
گزشتہ روز مشتاق احمد قذافی اسٹیڈیم پہنچے اور انہوں نے شاداب خان کی بولنگ کو جانچنے کے بعد انہیں ٹِپس بھی دیں۔ کرکٹ حلقوں کی جانب سے مصباح الحق کے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے کہ انہوں نے شاداب خان کی بولنگ میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے مشتاق احمد سے مدد لی۔
شاداب خان نے پاکستان کی طرف سے ابھی تک 80 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 115 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے چھ نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka