Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کی کارکردگی میں بہت بہتری دیکھنی میں آئی۔ وقتاََ فوقتاََ کھلاڑیوں کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جا رہی ہیں جس میں کرکٹ سے ہٹ کر کھلاڑی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے "کسوٹی" کے عنوان سے ایک نئی ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں ایک کھلاڑی دوسرے کھلاڑی کو ساتھی کرکٹر کے نام بوجھنے کے لیے مختلف اشارے دے رہا ہے۔ محمد عامر نے امام الحق کا نام لیے بغیر ان سے متعلق مختلف باتیں وہاب ریاض کو بتائیں جنہوں نے ان کا نام بوجھ لیا۔
اسی طرح وہاب ریاض نے حارث سہیل سے متعلق مختلف اشارے محمد عامر کو دیے اور وہ بھی ان کا نام بوجھنے میں کامیاب ہو گئے۔ عابد علی اور حارث سہیل نے بھی اس "کسوٹی" میں درست کھلاڑی کا نام بوجھا۔
#Pakistan