Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفری ڈیوڈ بون پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ قومی ٹیم نے آئندہ ماہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری ڈیوڈ بون نے پاکستان ٹیم کو خبردار کر دیا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہو گا۔
ڈیوڈ بون نے کہا کہ آسٹریلیا میں بڑے گراؤنڈز ہیں اور پچز بھی بہت مختلف ہوں گی، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز کو گیند کی رفتار اور باؤنس کو فوقیت دینا ہو گی۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو سیریز کے دوران تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ہداہت کرتے ہوئے اپنے مزاج کے مطابق کرکٹ کھیلنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
#Pakistan in Australia 2019#Pakistan#Australia