Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مسلسل شاندار کارکردگی دکھا سابق کرکٹرز کو بھی بہت متاثر کیا ہے۔ سابق کپتان محمد یوسف نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان کے سب سے بہترین بیٹسمین ہیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے ساؤتھ افریقہ میں ٹیسٹ سیریز میں بھی عمدہ بیٹنگ کی تھی۔ سابق بیٹسمین نے بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ پر بھی توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینی چاہیے۔ ویرات کوہلی، کین ولیمسن اور اسٹیو اسمتھ کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔
#Pakistan