احمد شہزاد کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ احمد شہزاد آخری مرتبہ جون 2018 میں قومی ٹیم کی جانب سے ایکشن میں نظر آئے تھے۔ احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ 18 مہینے بعد ٹیم میں کم بیک کرنا ایسا ہے کہ پہلی مرتبہ ٹیم کی نمائندگی کرنے والا ہوں۔ اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے پرجوش ہوں، یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں کہ میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیلوں گا۔ احمد شہزاد مستقل مزاجی سے پرفارم نہ کرنے کی وجہ ٹیم میں ان آؤٹ ہوتے رہے ہیں۔ احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں پانچ سے چھ مرتبہ کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا مگر اس مرتبہ ٹیم میں واپسی کرنا میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے، میں سمجھتا ہوں یہ میرے لیے ایک نئی شروعات ہے اور کوشش کروں گا کہ پرفارم کر کے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاؤں۔