Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کرکٹ میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں کرکٹ کا شوق اپنے والد سے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرے والد ساتھ بیٹھ کر بہت شوق سے کرکٹ دیکھتے تھے۔ پریانکا چوپڑا نے یہ بھی بتایا کہ ان کے انکل بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
پریانکا چوپڑا سے انٹرویو میں ان کے فیورٹ کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کا نام لیا۔ معروف اداکارہ کو کرکٹ اس حد تک پسند ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کے دن کرکٹ میچ کھیلا تھا۔
پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ شادی کے دن دولہا اور دلہن کی دو ٹیمیں بنائیں اور میچ کھیلا چونکہ نک جونز اور ان کے ساتھیوں کو کرکٹ زیادہ کھیلنی نہیں آتی تو ہم نے وہ میچ آسانی سے جیت لیا تھا۔
#India