Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شان مسعود کا پاکستان کے سب سے زیادہ فٹ کرکٹرز میں شمار ہوتا ہے۔ قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کی قیادت کرنے والے شان مسعود نے یو بی ایل گراؤنڈ پر اپنی فٹنس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی فٹنس ذہنی طور پر کھلاڑی کو مضبوط بناتی ہے اور کسی بھی کرکٹر کے لیے فٹنس بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ کرکٹ ایک لائف اسٹائل بن چکی ہے جس میں ہر چیز دیکھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کم عمری میں فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس کا شوق رکھتا تھا مگر فٹ رہنے کیلئے فاسٹ فوڈ کو چھ سال سے ہاتھ نہیں لگایا۔
اوپننگ بیٹسمین نے مزید کہا کہ میرے رہن سہن پر گھر والے خوب مذاق اڑاتے ہیں، کرکٹ کا جنون اتنا ہے کہ گھر والوں کو وقت نہیں دے پاتا اور میں گھر صرف سونے کیلئے جاتا ہوں۔
#Pakistan