Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق نے عہدہ سنبھالتے ہی عمر اکمل اور احمد شہزاد کے فٹنس ٹیسٹ لیے۔ اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا مگر اپنے کم بیک میچ پر دونوں ناکام ہوئے۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل پر تنقید کے ساتھ ساتھ مصباح الحق بھی تنقید کی زد میں آئے۔
پریس کانفرنس میں تنقید کا جواب دیتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پہلے لوگوں نے کہا کہ سری لنکا کی کمزور ٹیم کے خلاف بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہیئے اور جب ہم نے نئے کھلاڑی شامل کیے تو ہم پر تنقید شروع ہو گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ جن کھلاڑیوں کو پھر سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے انہیں پورا موقع دیا جائے گا کیونکہ کھلاڑی جتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو کم بیک پر دباؤ میں ضرور ہوتا ہے۔ ہیڈکوچ نے واضح کیا کہ ہمارا فوکس اس وقت صرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم بنانے پر ہے۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka