Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار بیٹنگ کر کے روہت شرما نے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ روہت شرما ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھارتی بیٹسمین بن گئے اور اس ٹیسٹ میچ کے بعد ہوم گراؤنڈ پر روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ اوسط 100 سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ روہت شرما نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا بھی 23 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وسیم اکرم نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ 12 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
روہت شرما نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف دونوں اننگز میں 13 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یاد رہے وسیم اکرم نے 12 چکھے ایک ہی اننگز میں لگائے تھے جبکہ روہت شرما نے دو اننگز میں ان کا ریکارڈ توڑا۔
#Pakistan#India#South Africa