Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ان دنوں بیٹنگ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں لیکن دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان مسلسل ڈومیسٹک میں پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور قومی ٹیم میں بھی انہیں جب موقع دیا جا رہا ہے وہ خاطر خواہ کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
گزشتہ دو، تین سال میں سرفراز احمد اور محمد رضوان کے بحیثیت بیٹسمین اعدادوشمار دیکھے جائیں تو محمد رضوان کو سرفراز احمد پر برتری حاصل ہے۔ سرفراز احمد نے آخری مرتبہ سنچری 2016 میں انگلینڈ کے خلاف اسکور کی تھی۔
اس عرصے کے دوران محمد رضوان نے انگلینڈ لائنز کے خلاف ایک سنچری اور نیوزی اے کے خلاف دو سنچریاں اسکور کیں جبکہ ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے دو سنچریاں بنائی تھیں۔ رواں قائد اعظم ٹرافی میں بھی محمد رضوان دو سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔
#Pakistan