Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فہیم اشرف کو پاکستان ٹیم میں مسلسل مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں مگر وہ خود کو اب تک ایک اوسط درجے کا آل راؤنڈر بھی ثابت نہیں کر سکے۔ 27 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے فہیم اشرف نے 24 وکٹیں اپنے نام کیں اور 133 رنز ہی اسکور بنا پائے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فہیم اشرف کوئی وکٹ نہ لے سکے اور بیٹنگ میں بھی صرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے برعکس ایک اور آل راونڈر عامر یامین ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز آل راؤنڈر عامر یامین نے سنچری اسکور کر کے میچ میں سدرن پنجاب کی پوزیشن کو مضبوط بنا دیا۔
عامر یامین نے 15 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 142 رنز کی اننگز کھیل کر چیف سلیکٹر مصباح الحق کے دروازے پر دستک دی ہے۔
#Quaid-e-Azam Trophy 2019#Pakistan#Southern Punjab