Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کیریبین پریمیر لیگ کے رواں سیزن میں گیانا ایمازون واریئرز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی گیانا کی ٹیم نے ایونٹ میں مسلسل گیارہویں کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
پہلے کوالیفائر میچ میں گیانا ایمازون واریئرز اور بارباڈوس ٹرائڈینٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں جس میں شعیب ملک کی ٹیم کو 30 رنز سے کامیابی ملی۔ اس میچ میں شعیب ملک نے 19 گیندوں پر 32 رنز اسکور کر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 9 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
شعیب ملک پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شعیب ملک کے رنز کی تعداد 9,014 تک پہنچ گئی ہے۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کرس گیل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 13,051 رنز اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ برینڈن میک کولم 9,922 رنز کے ساتھ دوسرے اور کیرون پولارڈ 9,757 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
#Caribbean Premier League 2019#Pakistan#Guyana Amazon Warriors