Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھارتی اسپنر رویچندرن ایشون نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ اسی پرفارمنس کے باعث انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 350 وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 350 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے صرف 66 ٹیسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
رویچندرن ایشون نے بھی 66 ٹیسٹ میچوں میں 350 کا ہندسہ عبور کر کے یہ ریکارڈ برابر کر دیا۔ رچرڈ ہیڈلی اور ڈیل اسٹین نے 69، 69 ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ رویچندرن ایشون نے تقریبا ایک سال بعد ٹیم میں واپسی کی تھی اور شاندار پرفارمنس کے ذریعے اپنے ناقدین کے منہ بند کر دیئے ہیں۔
#South Africa in India 2019#India#South Africa#Sri Lanka