Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں نوجوان بیٹسمین حیدر علی ناردرن ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈر میں حیدر علی نے بلوچستان کے خلاف 147 گیندوں پر 131 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ حیدر علی اپنی ٹیم کی جانب سے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔
انہوں نے 6 اننگز میں 329 رنز بنائے ہیں۔ نوجوان بیٹسمین ہر میچ میں رنز کے انبار لگانے کے خواہشمند ہیں۔ حیدر علی کا کہنا ہے قائد اعظم ٹرافی کے اختتام پر اپنا نام ٹورنامنٹ کے پانچ بہترین بیٹسمینوں میں دیکھنا چاہتا ہوں۔
حیدر علی اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو میچ پر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں سنچری اسکور نہیں کر سکا تھا، اس سنچری سے حوصلہ ملا ہے، کوشش کروں گا ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے ٹیم کو کامیابی دلاؤں۔