Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے 13-2012 کے دورہ بھارت پر حریف ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین گوتم گمبھیر کو خوب پریشان کیا۔ محدود اوورز کی دو سیریز میں محمد عرفان نے گوتم گمبھیر کو چار مرتبہ پویلین کی راہ دکھائی اور اس سیریز کے بعد سے گوتم گمبھیر کو ٹیم میں واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اپنے ایک انٹرویو میں محمد عرفان نے کہا کہ بھارتیوں کو مجھے کھیلنے میں مشکلات کا سامنا تھا، بھارت کے کچھ کھلاڑیوں نے خود بتایا کہ انہیں میرے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر گوتم گمبھیر میرا سامنا نہیں کرنا چاہتے تھے، وہ مجھ سے آنکھ تک نہیں ملاتے تھے اور یہی خراب سیریز ان کے کیریئر کے خاتمے کی بھی وجہ بنی۔
محمد عرفان نے مزید کہا کہ یووراج سنگھ، ویرات کوہلی کو بھی مجھے پُل شاٹ لگانے سے منع کرتے رہے مگر وہ نہیں مانے اور میری شارٹ بال پر آؤٹ ہو گئے۔
#Pakistan#India