نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میک کلینگھن نے اپنی ایک ٹویٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے آل راؤنڈر اینٹن ڈیوسچ کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے۔ میک کلینگھن نے کہا کہ مجھے امید ہے ہوم سیزن کے لیے ڈیوسچ کو منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آنے والا ہے اور یہ کھلاڑی بہت اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی احمقانہ انتخاب مت کیا جائے بلکہ بہترین کھلاڑی کو موقع دیا جائے۔ میک کلینگھن نے مزید کہا کہ کولن منرو، مارٹن گپٹل، اینٹن ڈیوسچ اور کین ولیمسن ابتدائی چار بیٹسمین ہونے چاہیئں جبکہ نمبر چھ پر گلین فلپس کو کھیلایا جائے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اگلے سال آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ نیوزی لینڈ کے گروپ میں پاکستان، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں جبکہ دو مزید ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ سے اس گروپ میں جگہ بنائیں گی۔