Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم اس وقت دورہ پاکستان پر موجود ہے اور 9 سمتبر کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ جائے گی۔ سری لنکن ٹیم کے ساتھ روشن ابیسنگھے بھی موجود ہیں جو کمینٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سابق کرکٹر رسل آرنلڈ نے بھی کمینٹری پینل کو جوائن کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رسل آرنلڈ نے کہا کہ لاہور میں بہت زبردست ماحول بنا ہوا ہے اور یہاں پر دی جانے والی سہولیات بھی لاجواب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہمارے پسندیدہ شہروں میں سے ایک شہر ہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ 1996 کا فائنل آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس فائنل میچ کے دوران زندہ دلان لاہور نے برادر ملک کو بھرپور سپورٹ کیا تھا۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka