Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مستقل بحالی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔ پی سی بی پرامید ہے کہ سری لنکن ٹیم ٹیسٹ میچز کے لیے بھی دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس کے بعد پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کے لیے بنگلہ دیش کی میزبانی کرنی ہے۔
چیئرمین بنگلہ دیش کرکٹ آپریشنز کمیٹی اکرم خان کا کہنا ہے کہ بورڈ کی پالیسی واضح ہے کہ وہ کسی بھی ملک کے دورہ سے پہلے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے اور دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی ہماری یہی پالیسی ہے۔
اکرم خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے خلاف سیریز دبئی میں کھیلنی ہے یا پاکستان میں، اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے فیصلہ اگلے دو ہفتوں میں کر لیا جائے گا۔
#Pakistan#Bangladesh