Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 اور پھر ایشز سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ویسٹ انڈین نژاد برطانوی کرکٹر جوفرا آرچر دوبارہ میدان میں اترنے کے لیے بےچین ہیں۔ جوفرا آرچر نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔ انگلینڈ کی اگلی سیریز نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز یکم نومبر جبکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 21 نومبر سے شروع ہو گی۔ جوفرا آرچر کی بےصبری سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ان ایکشن ہوں گے تو حریف ٹیم کو چاروں شانے چت کر دیں گے۔
جوفرا آرچر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے چار ٹیسٹ میچوں میں 22، چودہ ون ڈے میچوں میں 23 اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
#England in New Zealand 2019#England#New Zealand