سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان داسن شاناکا اپنی ٹیم کی پرفارمنس سے انتہائی خوش نظر آ رہے ہیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے داسن شاناکا نے کہا کہ ہم نے معیاری کرکٹ کھیلی جس وجہ سے اچھے نتائج ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلی اور راجپاکسہ نے جو اننگز کھیلی اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ داسن شاناکا نے اپنے بورڈ سے التجا کی کہ پاکستان میں جو نوجوان ٹیم کھیل رہی ہے انہیں مستقبل میں بھی موقع ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ سینیئر پلیئرز بھی ہیں اور اس کا فیصلہ سلیکٹرز ہی کریں گے کہ انہیں ٹیم میں شامل کرنا ہے یا نہیں۔ اپنی جارحانہ اننگز کی بات کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وہ دو، تین سال سے کھیل رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ کہاں شاٹ مارنی ہے اور کہاں احتیاط برتنی ہے۔