Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایشیز سیریز 2019 کے بعد ٹریور بیلس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے سے الگ ہو گئے تھے اور گزشتہ روز کرس سلورووڈ کو انگلش ٹیم کا نیا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔
انگلش ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے کے لیے ایلک اسٹورٹ اور بھارت کو 2011 ورلڈکپ میں کامیابی دلانے والے گیری کرسٹن کو مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا تھا لیکن انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پہلے سے ہی ٹیم مینجمنٹ میں شامل کرس سلورووڈ کا انتخاب کیا۔
کرس سلورووڈ بطور بولنگ کوچ انگلش ٹیم میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ کرس سلورووڈ نے کوچنگ کیریئر کا آغاز 2010 میں ایسیکس ٹیم کے ہیڈکوچ کے طور پر کیا تھا اور ان کی کوچنگ میں ایسیکس ٹیم نے کاؤنٹی چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی تھی۔ سلورووڈ نے انگلینڈ کی جانب سے 7 ایک روزہ اور 6 ٹیسٹ میچز کھیل رکھے ہیں۔
#England