سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی نمبرون ٹیم پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ آئی لینڈز نے پاکستان کے خلاف دو یا تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کامیابی سمیٹی ہو۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی پانچ سیریز کھیلی گئی ہیں جس میں سے ایک مرتبہ پاکستان نے سیریز میں فتح حاصل کی جبکہ چار بار سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ تین میچوں کی دو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک مرتبہ پاکستان نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی اور رواں سیریز میں آخری میچ سے قبل ہی مہمان ٹیم نے فتح یقینی بنا لی ہے۔