سری لنکن ٹیم کے فاسٹ بولر نووان پردیپ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نووان پردیپ نے اب تک دو میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف سیریز سے پہلے 9 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نووان پردیپ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 21 رنز کے عوض 3 شکار کیے۔ فاسٹ بولر نے سیریز کے دوسرے میچ میں 25 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کر کے مختصر فارمیٹ میں اپنے کیریئر کی سب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی میں ان کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ نووان پردیپ نے اب تک 9 کی اکانومی سے بولنگ کی ہے لیکن پاکستان کے خلاف انہوں نے نہ صرف آؤٹ کیے بلکہ اپنی بولنگ پر رنز بھی نہیں بننے دیے۔ فاسٹ بولر نے سیریز میں 6.57 کی اکانومی سے بولنگ کی ہے۔