Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست کے بعد اعتراف کیا کہ ہم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیں اپنی بولنگ میں بھی دیکھنا پڑے گا، فیلڈنگ میں بھی ہم نے رن آؤٹ کے مواقع گنوائے اگر ہم وہ رن آؤٹ کر لیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں ہم 180 رنز کا تعاقب کر رہے تھے اور اگر ابتداء میں ہی تین وکٹیں گر جائیں تو ہمیشہ ہدف کا تعاقب مشکل ہو جاتا ہے۔ کپتان نے کہا کہ اگر بولرز مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لیں گے تو ہم پھر مخالفت ٹیم کو رنز بنانے سے نہیں روک سکتے۔
احمد شہزاد اور عمر اکمل کا دفاع کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک سیزن اور پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دکھائی جس وجہ سے انہیں شامل کیا گیا، دونوں کے پاس خود کو منوانے کا اچھا موقع تھا۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka