Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 35 رنز سے زیر کر کے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ پہلے میچ کی طرح دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی سری لنکا کے بیٹسمین اور بولرز چھائے رہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکسانی بولرز کی جم کر پٹائی کی۔
بھنوکا راجپاکسہ اور شیہان جےسوریا نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 94 رنز جوڑے جس نے سری لنکا کا اسکور 182 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بیٹسمینوں کے بعد بولرز کی باری آئی تو انہوں نے بھی ذمہ داری خوب نبھائی۔
ونیدو ہسرانگا نے ایک ہی اوور میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج کی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے احمد شہزاد، عمر اکمل اور سرفراز احمد کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔