Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کے ہاتھوں مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھنوکا راجپاکسہ کو میچ کا ہیرو قرار دیا جائے تو بےجا نہ ہو گا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مہمان ٹیم کے حق میں بہتر ثابت ہوا۔
بھنوکا راجپاکسہ نے میدان میں قدم رکھتے ہی پاکستانی بولرز کی درگت بنا ڈالی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 77 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
وہ شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھنوکا راجپاکسہ کی اس شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 182 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی ٹیم 52 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی، عماد وسیم اور آصف علی کی پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان کی میچ میں واپسی ہوئی لیکن عماد وسیم کے آؤٹ ہوتے ہی ایک بار پھر وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔
سری لنکا نے دوسرے میچ میں 35 رنز سے فتح حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ بھنوکا راجپاکسہ کو 77 رنز کی زبردست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka