Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ پہلے میچ میں احمد شہزاد 4 اور عمر اکمل کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے تو چیف سلیکٹر و مصباح الحق نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو پورا موقع دیں گے تا کہ وہ بعد میں شکوہ نہ کریں۔
پہلے میچ میں شکست اور تنقید کے باوجود مصباح الحق نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو دوسرے میچ میں بھی موقع دیا لیکن قصہ وہی پرانا۔ دونوں کھلاڑی پھر برُی طرح ناکام ہو گئے۔ احمد شہزاد 6 اور عمر اکمل پھر صفر پر پویلین واپس لوٹ گئے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی تھی جبکہ عمر اکمل نے پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس وجہ سے دونوں کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka