Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی 2019 کے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوئیں۔ میزبان ٹیم خیبرپختونخوا نے پہلی اننگز 5 وکٹوں پر 484 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ جواب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔
سدرن پنجاب کی پانچ وکٹیں 95 رنز پر گر چکی تھیں لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے 136 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو فالو آن کرنے کے بجائے دوباہ بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 112 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
سدرن پنجاب کی ٹیم 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 129 رنز ہی بنا سکی تھی کہ آخری روز کا کھیل ختم ہو گیا اور میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔
کامران اکمل کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشکل پچ پر زبردست اننگز کھیلی، ان کی یہ اننگز وہ اور ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
#Quaid-e-Azam Trophy 2019#Pakistan#Southern Punjab