Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

حال ہی میں وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس پر سب ہی حیران رہ گئے تھے۔ وہاب ریاض نے کرکٹ کا طویل فارمیٹ چھوڑنے کی وجہ بتا دی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ خراب کارکردگی کے باعث ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی کا سخت فیصلہ کرنا پڑا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ فی الحال ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا ارادہ نہیں لیکن جب سمجھوں گا کہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتا ہوں تو دستیابی ظاہر کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر کے ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا۔
وہاب ریاض نے مزید کہا کہ اسپیڈ برقرار رکھنی ہے اور محدود اوورز کی کرکٹ میں اچھا پرفارم کرنا ہے اس لیے لمبے فارمیٹ کو خیرباد کہا۔ وہاب ریاض نے محمد عامر کے فیصلے پر تبصرے سے انکار کر دیا۔
#Pakistan